یونائیٹڈ بینک

یونائیٹڈ بینک کے بعد ازٹیکس منافع میں چھ ماہ کے دوران 125 فیصد اضافہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے نصف حصے میں سالانہ بنیادوں پر 125 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

بینک کی طرف سے جاری کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے جون 2023 تک کی مدت میں یو بی ایل کو 26.94 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 125 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں یو بی ایل کو 11.95 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں یو بی ایل کی فی حصص آمدن 22.01 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 9.77 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو 12.71 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.65 ارب روپے تھا۔ دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 10.39 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.17 روپے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں