مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراء کر دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراء کر دیاہے،حکومت نے پہلی مرتبہ وفاقی بجٹ میں ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں،آن لائن رجسٹریشن فارم پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ پر موجود ہے،صحافی حضرات آن لائن ہیلتھ انشورنس فارم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ورکنگ جرنلسٹس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے،7 اگست کو وزیر اعظم اس عمل کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،

ہیلتھ انشورنس کی اسکیم صرف پریس کلب کے ممبران کیلئے نہیں، تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہے، منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے، ہیلتھ انشورنس کی رجسٹریشن کیلئے کسی صحافی کا پریس کلب کا رکن ہونا لازمی نہیں، ملک بھر کے صحافی رجسٹریشن شروع کریں ،الحمد اللہ موجودہ دور میں صحافیوں کو تھپڑ نہیں مارے گئے، پسلیاں نہیں ٹوٹیں، گولیاں نہیں لگیں،پیمرا (ترمیمی) بل 2023ء کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل تھے،

کسی نے بھی بل کی مخالفت نہیں کی اور نہ ہی کوئی بیان دیا، پیمرا ترمیمی بل 2023ء پر ایک مخصوص ٹولہ پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے ہمراہ آن لائن رجسٹریشن فارم کا اجرا کیا،اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان، پی آئی او مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ پی آئی او اور انکی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پی آئی او نے مختصر عرصہ میں تمام قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا ورکرز کے لئے انشورنس پالیسی کا اجراء ممکن بنایا، انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے صحافیوں کی ہیلتھ کی سہولت کیلئے انشورنس دینے کا فیصلہ کیا،وزارت اطلاعات کو ذمہ داری کہ اس پرعمل درآمد کرایا جائے،ایک فارم پورے پاکستان میں ورکنگ جرنلسٹس کی رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع کیا جارہا ہے،7 اگست کو وزیر اعظم اس عمل کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے عامل صحافیوں کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈ مختص کئے ہیں، صحافیوں، ورکنگ جرنلسٹس اور فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس وزیراعظم کا وژن تھا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 2013ء میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا، سابق دور میں اس منصوبے کا نام بدلا گیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کا آن لائن فارم جاری کیا جا رہا ہے،

یہ رجسٹریشن فارم پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ پر موجود ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صحافیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، وزیراعظم 7 اگست کو صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہیلتھ انشورنس فارم کو آسان اور سہل انداز میں بنایا گیا ہے، صحت کے مسائل کے متعلق تمام تفصیلات فارم میں موجود ہیں۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ ہیلتھ انشورنس میں صحافیوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ہیلتھ انشورنس اور صحافیوں کی تنخواہوں کے مسائل ہمیشہ سے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 14 ماہ کے دوران آئی ٹی این ای کے پلیٹ فارم سے 11 کروڑ روپے ریکور کر کے ملازمین کو ڈائریکٹ ادائیگیاں کی گئی ہیں، الیکٹرانک م…

اپنا تبصرہ بھیجیں