چینی صدر

حب الوطنی چینی قوم کے جذبے کا مرکز ہے، چینی صدر

بیجنگ ( گلف آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کے پھے چھاو مڈل اسکول کے طلباء کو ایک جوابی خط بھیجا اوران کی حوصلہ افزائی کی۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے جنوبی کوریا میں رضاکار فوجیوں کی باقیات کی تدفین کی تقریب میں شرکت اور “تیان گونگ” خلابازوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے چینی ہونے کے فخر اور ہانگ کانگ کی نوجوان نسل کے مشن اور ذمہ داری کا زیادہ گہرائی سے احساس کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حب الوطنی چینی قوم کے جذبے کا مرکز ہے اور ہانگ کانگ کے ہم وطن ملک اور ہانگ کانگ سے محبت کرنے کی شاندار روایت رکھتے ہیں جو “ایک ملک، دو نظام” کی اہم بنیاد ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء دنیا کے عمومی ترقی کے رجحان ،مادر وطن کی تاریخ، ثقافت اور موجودہ قومی حالات کے بارے میں گہری سمجھ رکھتے ہوں گے، اپنے خاندان اور ملک سے محبت اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے، اور ہانگ کانگ کی تعمیر اور ملک کے نشاۃ ثانیہ کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں