سونم کپور

سونم کپور نے ماں بننے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کیلئے کمر کس لی

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور ماں بننے کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر ا?نے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ آخری بار 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم دی زویا فیکٹر میں دکھائی دیں تھی۔

تاہم اب انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال دو پروجیکٹس کرنا چاہتی ہیں اور وہ اپنی واپسی کے لیے کمرشل فلموں اور فیملی انٹرٹینرز میں کام کرنا چاہیں گی۔

فلموں سے وقفے کے بعد واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسی فلموں کا حصہ بننا چاہیں گی جو عوام کو تفریح فراہم کریں اور انہیں اپنے مسائل و پریشانی کو بھولنے میں مدد فراہم کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کے پاس پہلے ہی 2 پروجیکٹس پائپ لائن میں ہیں جن میں سے ایک کرینہ کپور کے ساتھ ویرے دی ویڈنگ کا سیکوئل بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں