' افتخار عفی

دعا ہے کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری دوبارہ فروغ پائے ‘ افتخار عفی

لاہور(گلف آن لائن) سینئر ہدایتکار ، رائٹر و اداکار افتخار عفی نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کریئر کی ابتداء تھیٹر سے کی جہاں مجھے سینئر اساتذہ کی رہنمائی ملی اور میرے کام میں نکھا ر آناشروع ہوگیا، دعا ہے کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری دوبارہ فروغ پائے ،پری زاد میں کمالی کا کردار میری پہچان بن گیاہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی کا بڑا حصہ لاہور میں گزار اور بعد میں قسمت آزمائی کے لئے کراچی کا سفر بھی کیا جہاں میں نے ٹی وی ڈرامہ سیریل ڈائریکٹ کرنا شروع کیں اور پھر خدا کے فضل سے مجھ پر ایسا کرم ہوا کہ مجھے مسلسل ڈرامہ سیریلز ملنا شروع ہوگئیں ۔

انہوںنے کہا کہ کراچی کے تمام فنکار میری ڈرامہ سیریلز میں کام کرچکے ہیں ۔افتخار عفی نے کہا کہ آج کراچی ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اور میری دعا ہے کہ کراچی کی طرح لاہو رمیں بھی دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری دوباہ سے فروغ پائے ۔

انہوںنے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ ڈرامہ سیریل ” پری زاد ” میں کمالی کا کردار اتنا مقبول ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں