سٹیٹ بینک

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا

لاہور(گلف آن لائن)اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق بیان دیں گے۔

اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، تاجر اور صنعتکار سٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں جبکہ معاشی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں