اسلام آباد(گلف آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ۔
کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی ۔عدالت نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔