اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہیہ المناک سانحہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہمیں حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ باجوڑ میں ہونے والے جان لیوا دھماکے پر گہرا دکھ ہوا، متاثرین کے اہل خانہ سے دلی دعائیں اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ یہ المناک سانحہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہمیں حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے۔