پشاور (گلف آن لائن)خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے معاملے میں کابینہ سے جھوٹ بول کر منظوری لی گئی۔
شہزاد اکبر نے کابینہ کو دھوکے میں رکھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ اس معاملے میں ہم سے غلطی ہوئی،ہمیں بتایا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کا پیسہ لندن میں پکڑا گیا جو قومی خزانے میں جمع ہوگا۔پرویز خٹک نے کہا کہ توشہ خانے کے تحائف بیچنا قابل شرم عمل تھا۔