سٹیٹ بینک

جولائی2022کے مقابلے میں جولائی2023میں برآمدات میں8.57فیصد کمی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،جولائی میں سالانہ بنیادوںپر تجارتی خسارہ 41.16فیصد کم ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق ماہ جون کی نسبت جولائی میں برآمدات12.58فیصد گرگئیں، جولائی2022کے مقابلے میں جولائی2023میں برآمدات میں8.57فیصد کمی واقع ہوئی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں برآمدات2ارب5 کروڑ70لاکھ ڈالرز رہیں۔ماہ جون میں برآمدات2ارب35کروڑ60لاکھ ڈالرز رہی تھیں،جولائی2022 میں برآمدات کا حجم2ارب25کروڑ ڈالرز تھا۔

جولائی میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں26.44فیصد کمی واقع ہوئی اور اسی ماہ درآمدات کا حجم3ارب66کروڑ40لاکھ ڈالرز تک رہا۔جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 41.16فیصد کم ہوا جو ایک ارب60کروڑ70لاکھ ڈالرز رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں