4

چین ، ہانگ کانگ میں خوشحالی کی محرک قوت کو فروغ دینے کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں خوشحالی کی محرک قوت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سمپوزیم ہانگ کانگ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر شرکاء نے ہانگ کانگ کی نئی ترقی، مواقع اور فوائد پر توجہ مرکوز کی اور استحکام سے خوشحالی کی جانب بڑھنے والے ایک نئے سفر کی اہمیت اجاگر کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے سمپوزیم میں کہا کہ “ایک ملک، دو نظام” کے اصول کے تحت ہانگ کانگ نے مادر وطن پر انحصار کرنے اور دنیا سے جڑنے کے منفرد فوائد حاصل کیے ہیں۔لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی حکومت اور سماج کے تمام شعبوں کو مادر وطن اور دنیا سے سامنے آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ، ہانگ کانگ کی ترقی کی رفتار کو متحرک کرنا چاہئے ، اور استحکام سے خوشحالی کی جانب بڑھنے والے نئے سفر پر تیز رفتاری سے آگے بڑھنا چاہئے ، تاکہ ہانگ کانگ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ خوشحالی تک پہنچ سکے۔

ہانگ کانگ میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر چانگ یان شیونگ نے سمپوزیم میں کہا کہ ہانگ کانگ کے طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ وقت کے ساتھ چلنے کے ترقیاتی تصور کو برقرار رکھا جائے، ایک کھلا اور قانون پر مبنی کاروباری ماحول تشکیل دیا جائے، اتحاد سے مل کر سخت محنت کی جائے۔

اس موقع پر ہانگ کانگ حکومت اور گوانگ دونگ صوبے کے عہدیداروں اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انٹرپرائزز کے نمائندوں نے بھی ہانگ کانگ کے لئے مشترکہ طور پر ایک نیا باب کھولنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں