1

چین کا سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آ با د ( گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ پاکستان میں داخلی صورتحال میں چاہے کسی بھی طرح کی تبدیلی ہو، چین ہمیشہ کی طرح قومی خودمختاری، قومی آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا، اتحاد و استحکام کو برقرار رکھنے، احیاء و ترقی کے حصول اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں زیادہ سے زیادہ مثبت کردار ادا کرنے میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔

چین، چین -پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مزید عملی نتائج حاصل کرنے اور پاکستان کی پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنے مشکل وقت میں ہر پہلو میں تعاون کرنےپر چین کا شکریہ ادا کرتا ہے اور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کو فروغ دیتے ہوئے “بیلٹ اینڈ روڈ” کے مثالی منصوبے کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مل کر تعاون کرنے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں