بیجنگ (گلف آن لائن) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جولائی کا عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔اگرچہ انڈیکس میں جون کے مقابلے میں بہتری آئی ہے تاہم یہ اب بھی نسبتا کم معیار پر ہے اور عالمی معیشت میں تنزلی کا رجحان برقرار ہے۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
جولائی میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس 47.9 فیصد تھا جو جون کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا۔اس سے مسلسل چار ماہ کی گراوٹ کا خاتمہ ہوا تاہم یہ انڈیکس مسلسل دو ماہ سے 48 فیصد سے کم سطح پر رہا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں جاری اپنے تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں 2023 میں 3 فیصد کی عالمی ترقی کی پیش گوئی کی ہے، جو اپریل کی پیش گوئی سے 0.2 فیصد زیادہ ہے، لیکن پھر بھی تاریخی سالانہ اوسط معیار 3.8 فیصد سے کافی کم ہے.