شیخ رشید

عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا ،جلد رہائی ہو گی’ شیخ رشید

لاہور( گلف آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری اور ان کواٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے اور میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں ،عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے تھا ،امید ہے عمران خان کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور انہیں جلد رہائی ملے گی ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے ،نفرتیں کم ہونی چاہئیںتاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں ، چار دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنادے ،عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے ہیں حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں