لاہور (گلف آن لائن) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کردیا گیا، بجلی کا فی یونٹ 50 روپے کردیا گیا ہے۔مہنگای سے غریب آدمی خود کشیاں کررہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا حکم دیا جائے ۔