سید خورشید شاہ

نگراں وزیر اعظم کیلئے جو 5نام ہم نے دئیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے، خورشید شاہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایاز صادق اور خواجہ آصف کے ذریعے 5نام وزیراعظم کو دئیے ہیں، نگراں وزیر اعظم کیلئے جو 5نام ہم نے دئیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ رانا ثناء اللہ نے جو دو نام دئیے وہ کمیٹی کے فیصلے میں شامل نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ مجھ سے بہتر جانتے ہیں،انہیں زیادہ پتہ ہوگا کون آرہا ہے، رانا ثناء اللہ وزیر اعظم شہباز شریف کے کچن کیبنٹ کے ممبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ الیکشن نومبرتک ہوجائیں،حلقہ بندیوں میں 3چار ماہ تو لگیں گے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ عدالت نے ذوالفقار بھٹو کو قتل کیا،نواز شریف کو سزا دی،آج ملک میں جو ہو رہا ہے 80فیصد ذمہ دار عدالتیں ہیں۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ ایکسپریس حادثے پر بہت افسوس ہوا ہے،ہمارے ریلوے ٹریک بہت پرانے ہیں،رانی پور سے جنگ شاہی تک ٹریک کی مرمت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں