کارتک

نوجوان خاتون کی شادی کی پیشکش پر کارتک شرما گئے

ممبئی (گلف آن لائن) نوجوان خاتون کی شادی کی پیشکش پر کارتک شرما گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کارتک آریان آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے جس میں فلم ‘ستیا پریم کی کتھا’ کی نمائش ہوئی۔فلم کی نمائش کے بعد سوال جواب کے سیشن میں نوجوان خاتون نے کارتک کی تعریف کی اور کہا کہ میں جانتی ہوں اس کے بعد مجھے دوبارہ کبھی یہ سوال روبرو کرنے کا موقع نہیں ملے گا، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟۔

کارتک آریان سوال سن کر بیحد شرما گئے، ان کی باچھیں کھل اٹھیں اور وہ سوچ میں پڑگئے کیا جواب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیمرے پر آپ کو اس کا جواب کیسے دوں۔یہ سن کر خاتون نے کہا کہ کیا آپ سے معانقہ کرسکتی ہوں؟ کارتک نے کہا جی ضرور، ہم ایسا ضرور کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں