لی سین لونگ

چین اور سنگا پور کے ما بین باہمی تعاون کے نئے امکانات کھل گئے ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن) سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ ،وانگ ای سے ملاقات کی۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم نے اس سال مارچ میں مشترکہ طور پر چین اور سنگاپور کے تعلقات کو ہمہ جہت ، اعلیٰ معیار اور مستقبل پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مفید باہمی تعاون کے نئے امکانات کھل گئے ہیں۔

اپنی یک قطبی بالادستی کو برقرار رکھنے کی خاطر امریکہ نے “تائیوان کی علیحدگی پسند” طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کی ، ان کی حمایت کی اور دوسرے ممالک کو چین کے خلاف یکطرفہ تحفظ پسندی میں ملوث ہونے پر مجبور کیا ہے۔ یہ اقدامات دنیا پر ثابت کرتے ہیں کہ امریکہ آج کی دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے والا سب سےبڑا عنصر بن چکا ہے۔

لی سین لونگ نے کہا کہ سنگاپور جدیدیت کے عمل کو فروغ دینے کے لیے چین کے عزم اور کوششوں کی تعریف کرتا ہے ،چین کے ساتھ مل کر سنگاپور- چین تعاون کو فروغ دے گا اور دوطرفہ تعلقات کے لئے ایک نئے مستقبل کا آغاز کرنے کی کوشش کرے گا۔ سنگاپور ،آسیان اور چین کے درمیان تعاون بڑھانے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔

اپنے دورے کے دوران وانگ ای نے سنگاپور کے اول نائب وزیر اعظم لارنس وانگ اور وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں