چین

چین، لیتھیم بیٹریوں کی برآمدی قدر میں سال بہ سال 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ

بیجنگ (گلف آن لائن) رواں سال بین الاقوامی توانائی کی قلت، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں،

اور توانائی کے ذخیرہ کرنے والی مصنوعات کی مارکیٹ کی طلب میں تیزی سے اضافہ کی وجہ سے چین کی لیتھیم بیٹری کی برآمدات میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں، چین کی لیتھیم بیٹری کی برآمدی قدر میں سال بہ سال 58.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق پہلی ششماہی میں جہاں پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا وہیں برآمدات میں بھی اچھی کارکردگی دیکھی گئی۔ چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی میں، چین کی لیتھیم بیٹری کی صنعت نے اپنی ترقی کا رجحان جاری رکھا اور اس میں سال بہ سال 43 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں