چینی صدر

جب میں چینی صدر سے ملا، تو میرے ذہن میں یہ نغمہ آیا

بیجنگ (گلف آن لائن) 2022 میں چین اور ارجنٹائن کے سربراہان مملکت کی ملاقات کے موقع پر چین میں ارجنٹینا کے سفیر گستاوو سبینو واکا نرواجا نے اس مشہورچینی گیت کو یاد کرتے ہوئے گیت کے بول سنائے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بغیر کوئی نیا چین نہیں ہوگا۔ یہ سن کر صدر شی جن پھنگ مسکرا دیے ۔

سفیر گستاوو سبینو واکا نرواجا نے بعد میں کہا کہ “میں نے اس لئے اس گیت کے بول سنائے کیوں کہ میں نے تھیان آن من اسکوائر میں سی پی سی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران 70 ہزار لوگوں کو ایک ساتھ یہ گانا گاتے ہوئے سنا تھا اور میں صدر شی جن پھنگ کے لیے لوگوں کی محبت سے بہت متاثر ہوا تھا۔

صدر شی جانتے ہیں کہ عوام کی ضروریات کیا ہیں۔ میں نے چین کے کئی صوبوں کا دورہ کیا ہے اور میں لوگوں میں ان کے لئے گہری محبت اور وقار  دیکھتا ہوں۔ ”

اپنا تبصرہ بھیجیں