وانگ وین بن

چین اور بھا رت کا فوجی چینلز کے ذریعے مواصلات اور مذاکرات کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی اور بھارتی افواج کے درمیان ملٹری چیف سطح کے مذاکرات کے 19 ویں دور کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان وانگ وین بن نے کہا،

کہ چین نے ملٹری چیف سطح کے مذاکرات کے اس دور میں ہونے والی پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا ہے اور ایک واضح، عملی اور مثبت ماحول میں دونوں فریقوں نے چین – بھارت سرحد کے مغربی حصے میں مسائل کو حل کرنے کے لئے فعال، گہری اور تعمیری بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی کے تحت فریقین نے کھلے اور دور رس انداز میں تبادلہ خیال کیا اور فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے مواصلات اور مذاکرات کی رفتار کو برقرار رکھنے اور بقیہ معاملات کو جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اس دوران دونوں فریقوں نے چین بھارت سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے پر بھی  اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں