بابر اعوان

بابر اعوان نے اسلام آباد کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(گلف آن لائن) سینئر قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نے اسلام آباد کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام اآباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ بابر اعوان نے کہاکہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کے حوالے سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں بحث کی ہے،صوبائی قوانین کے تحت اسلام اباد کے لوگوں کو بھی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

بابر اعوان نے کہاکہ چار یوسی کے چیرمین تھے،کل بابر ستار نے اپنے فیصلے میں کہا جھوٹے کیسز بنانے کے ایک آرگنائز سسٹم مافیا کی طرح بنا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس اہلکار انکو بتاتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر اپنا دماغ استعمال کیے بغیر ارڈر جاری کر دیتے ہیں۔بابر اعوان نے کہاکہ چار کیسز تھے جن کو آج لڑا اور ہم نے کچھ بنیادی حقوق اور انسانی حقوق کے سوالات عدالت میں اٹھائے ہیں،پولیس سفید کپڑوں میں لوگوں کو اٹھا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو آدھی رات کو چیف جسٹس نے بلایا اور کہا کتنے وقت میں الیکشن کروائیں گے۔

بابر اعوان نے کہاکہ ہم باہر کھڑے تھے اور الیکشن کمیشن اندر تھا اور انہوں نے کہا 4 مہینے میں انتخابات کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ 4 مہینے میں تیاری کر کے الیکشن کروانے کا کہا لیکن 15 مہینے گزر گئے۔ بابر اعوان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی 13 زہریلی جڑی بوٹیاں اکھٹی تھیں انکا پھیلایا ہوا زہر کہیں پیٹرول میں کہیں بجلی تو کہیں گیس میں ملا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ وفاق کو توڑنے کی سازش ہے،آئین کے آرٹیکل 15 میں لکھا ہے 342 ممبران صوبوں میں سے آئیں گے۔

بابر اعوان نے کہاکہ کہتے ہیں نئی مردم شماری پر الیکشن کروانے ہیں،چیئرمین پی ٹی ائی کے دور میں مردم شماری ہوئی اس سے پہلے 17 سال کوئی مردم شماری نہیں ہوئی۔بابر اعوان نے کہاکہ یہ کیسا نظام ہے جو ملک کو اندھیرے کی طرف رکھنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے تو وہ خاموش رہتا ہے لیکن آئین خاموش نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا اور ائین کی طرف انکی توجہ دلاوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں