امریکا

علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفاد ہے، امریکا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں اس کا پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفاد ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ ہمارا مشترکہ مفاد ہے اور عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تیار ہے، جس پر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان سے متعلق معاملات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کرنے کے لیے پاکستانی قیادت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، ان رابطوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے بات چیت اور دیگر دو طرفہ مشاورت بھی شامل ہے۔

امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکومت کی اپنی ان تمام کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں جس سے قانون کی حکمرانی کو فروغ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں