ڈونلڈ ٹرمپ

انتخابی دھاندلی کیس، ٹرمپ کے ساتھیوں کا وفاقی عدالت سے رجوع

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا میں انتخابی دھاندلی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھیوں نے وفاقی عدالت سے رجوع کر لیا اور مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں انتخابی دھاندلی کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھیوں نے وفاقی عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور ایک ساتھی مارک میڈوز نے مقدمہ جارجیا کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتخابی نتائج بدلنے کے مقدمے میں ٹرمپ سمیت 19 ملزمان نامزد ہیں جب کہ سابق صدر پہلے ہی جارجیا کی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔ٹرمپ دور میں مارک میڈوز وائٹ ہاس میں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات تھے۔واضح رہے کہ انتخابات میں مداخلت کیس میں دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔ اس سے قبل سابق صدر کی انتخابی دھاندلی کیس مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں