آرامکو

آرامکو دنیا کی سب سے بڑی منافع بخش کمپنی بن گئی

ریاض(گلف آن لائن)سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو دنیا کی سب سے بڑی منافع بخش کمپنی بن گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مالی سال 2022-23 میں ریکارڈ منافع ہوا ہے جس کے بعد آرامکو گزشتہ 12 ماہ میں دنیا کی سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔

فوربز کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی قرار پائی ہے حالانکہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سال بہ سال کی بنیاد پراس کے منافع میں 38 فی صد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق پانچ مئی 2023 تک سعودی عرب کی ملکیت تیل کمپنی کو 156.36 ارب ڈالر کا منافع ہوا تھا۔

ترجمان آرامکو کا کہنا تھا کہ کہ آمدن میں کمی خام تیل کی کم قیمتوں اور ریفائننگ اور کیمیکل مارجن میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔سعودی آرامکو نے دوسرے نمبر پر امیرترین کمپنی ایپل کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ منافع کمایا۔

ایپل کا منافع 94.32 ارب ڈالر تھا۔فوربز کے مطابق ایگزون، الفابیٹ، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، چائنا کنسٹرکشن بینک اور شیل دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں