یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کے بعد نگراں حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی واپس لینے سے 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا ہوگیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ کیا گیا ،آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کی اوسط قیمت سے بھی زیادہ ہوگئی۔

اسٹورز پر عام صارفین کیلئے آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی جس کے مطابق اب 20 کلو آٹا 2840 روپے کا ملے گا۔ 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے۔صارفین کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے مقرر کر دی گئی ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صارفین کیلیے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے ہے۔

اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کے ساتھ 20 کلو آٹا 1296 روپے کا تھا۔ گزشتہ ہفتے بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کیلئے سبسڈی ختم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں