mufti-muneeb3

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے حالات پرمفتی منیب نے بیان جاری کردیا

کراچی(گلف آن لائن) توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے بعد اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیلئے جیل کے واش روم میں بھی پرائیویسی نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ ایک غلطی دوسری غلطی کے جواز کا سبب نہیں بن سکتی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ اگر خان صاحب کے دورمیں اپنے مخالفین کے ساتھ کچھ ناروا کیا گیا تھا تو وہ بھی غلط تھا اور اگر آج چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیاجارہا ہے تو یہ بھی غلط ہے۔

مفتی منیب کے مطابق ایک غلطی دوسری غلطی کے جوازکا سبب نہیں بن سکتی،ہمیں اسلامی اقدار کی پاسداری کرنی چاہیے۔قرانی آیات کا حوالہ دینے والے مفتی منیب نے کہا کہ جیل قوانین پرنظرثانی کرکے انہیں اقدار کے تابع کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں