khalil-ur-rehman-qamar

خلیل الرحمن کا ماہرہ کے ساتھ کام سے پھر انکار

کراچی (گلف آن لائن)مصنف،ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن نے پھر ماہرہ خان کے ساتھ کام سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگوکرتے ماہرہ کو این آر او دینے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمن نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کئی لوگوں نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔

میں آج بھی حیران ہوں کہ میرا اور ماہرہ کے درمیان جو عزت کا رشتہ تھا وہ کسی طرح بھی ماہرہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا تھا کہ وہ اتنا بے ہودہ ٹوئٹ کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرہ کال کرکے مجھ پر خفا ہوجاتی تو میں انہیں وضاحت دیتا وہ انتہائی اچھی، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہے لیکن بدقسمت ہے کہ میں اس کے ساتھ اب کام نہیں کرپاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں