irfan-siddiqui

نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنتا دیکھ رہا ہوں، عرفان صدیقی

اسلام آباد(گلف آن لائن) سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنتا دیکھ رہا ہوں، (ن) لیگ نے 18 ماہ اقتدار سنبھالا تو قیمت بھی ادا کی۔

ایک انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری جماعت نے 18ماہ اقتدار سنبھالا تو اس کی قیمت بھی ادا کی،جماعت کو نقصان پہنچا، مارچ تک عام انتخابات ہوتے اور نواز شریف کو چوتھی باروزیراعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز میں نواز شریف کو پاکستان واپس آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکلز کے توسط سے نواز شریف سے رفاقت اور قربت بڑھی، میاں شریف نے مارشل لا لگنے پر صدررفیق تارڑ کومستعفی ہونے سے روکا تھا، صدرتارڑکو مشرف کا فون آیا آپ مجھ سے ملے بغیر کوئی بات یا فیصلہ نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ صدررفیق تارڑ نے مستعفی ہونے کاارادہ کر کے مجھ سے چیف جسٹس کے نام خط بھی لکھوایا۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے متعلق 21جون 2022کوبل منظور کرواکے صدر کو بھجوایا جو غائب ہوگیا، پارلیمنٹ قوانین کی ماں ہے کسی کو فکر نہیں کہ اس ماں کا بچہ 14ماہ سے کہاں غائب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں