bal-nagran

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے 6 رکنی وفد کی ملاقات

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلز ئی کی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق وفد نے وزیرِاعظم کومنصب سنبھالنے پر مباکباد پیش کی۔وفد نے نگران وزیر اعظم کو بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے نگران حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں