america-helicopter

امریکا نے پولینڈ کو 12 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن (گلف آن لائن) امریکا نے پولینڈ کو 12 ارب ڈالر مالیت کے اپاچی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز اس حوالے سے کانگریس کو جاری نوٹیفیکیشن میں کہا کہ پولینڈ حملہ کرنے والے والے اپاچی ہیلی کاپٹرز 96اے ایچ۔64ای طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے وصول کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اپاچی ہیلی کاپٹرز کی فروخت سے پولینڈ کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی جو مخالفین کو روکنے اور نیٹو کی کارروائیوں میں حصہ لینے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

پولینڈ کے وزیر دفاع ماریئس بلاسزک نے سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹرز کی خریداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب تک طریقہ کار مکمل نہیں ہو جاتا اور خریدے گئے ہیلی کاپٹر پولینڈ کو نہیں پہنچائے جاتے، امریکی فوج ہمیں اپنے وسائل سے اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ پولینڈ نے یوکرین جنگ کے باعث گزشتہ سال اپنے سوویت دور کے ہیلی کاپٹر بیڑے کواپاچی ہیلی کاپٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں