shahbaz-rescue

شہباز، مریم کا 8افراد کو ریسکیو کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے افراد کو ریسکیو کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ مشکل، صبر آزما اور اعصاب شکن ریسکیو آپریشن تھا، جی او سی اور ایس ایس جی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی نے انتظامیہ کی جس طرح مدد کی وہ اخوت، بھائی چارے کی اعلی مثال ہے، یہ واقعہ سبق بھی ہے کہ ایسے علاقوں میں بچوں کی تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ علاقوں میں چیئرلفٹس کا ہنگامی طور معائنہ اور مرمت کرائی جائے۔

دوسری جانب لیگی رہنماءمریم نواز نے کہا کہ قوم ایس ایس جی ٹیم، افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتی ہے، آپ شاباش کے مستحق ہیں۔کامیاب ریسکیو آپریشن پر بچوں کے والدین کوخاص طورپرمبارک پیش کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں