Harsha

تنقید کے نشتر چلانے والے ہرشا بھوگلے پاکستانی پیسرز کی تعریف کرنے لگے

دہلی(گلف آن لائن)بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ سے قبل پاکستانی فاسٹ بولرز کے اٹیک کو دیکھتے ہوئے دنیا کی بڑی ٹیموں کو وارننگ دیدی۔

افغانستان کے خلاف پاکستانی پیسرز کی جارحانہ بالنگ کو دیکھتے ہوئے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے تبصرہ کیا کہ کرکٹ بورڈ میں متواتر تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کا پیس اٹیک دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، افغان ٹیم کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک نے دنیا کی بڑی ٹیموں کو خبردار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وارننگ دی کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھیلتے ہوئے بلےبازوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ہرشا بھوگلے بورڈ میں انتظامی اتار چڑھا نے باوجود عالمی معیار کے تیز رفتار کھلاڑی پیدا کرنے کی پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے آئی سی سی ورلڈکپ کے اختتام کے بعد سے پیش اٹیک نے 27.00 کی شاندار اوسط کا مظاہرہ کیا ہے، یہ اعداد و شمار 2023 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں سب سے بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں