urwa

نازک کلی کی مانند خوبرو اداکارہ عروہ حسین کے حسن نے ہلچل مچا دی

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسڑی کی نازک کلی کی مانند خوبرو اداکارہ عروہ حسین کے حسن نے ہرسو ہلچل مچا دی۔دلکش نین نقش کی مالک، حسن کی ملکہ اداکار عروہ حسین کے حالیہ فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک طوفان برپا کردیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلیمرس سے بھرپور دلکش تصاویر شیئر کیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔مذکورہ تصویر میں عروہ کو پری سے مماثلت کرتا حسین سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر خوبصورت میک اپ اور دیدہ زیب زیورات انکے حسن میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

تصاویر نے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کے دل موہ لیے، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی ان تصاویر کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں