anwar-meeting

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر عبد الغفور حیدری کی زیر قیادت جمعیت علماءاسلام کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر قیادت جمعیت علماءاسلام کے 14رکنی وفد نے ملاقات کی۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفد کے بٹگرام سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے چئیرلفٹ واقعہ میں متعلقہ حکام کی مؤثر اور بروقت کارروائی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ملک بھر میں تمام چئیر لفٹس کی کڑی جانچ پڑتال اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں