امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اسٹیبلشمنٹ ہاتھ اٹھالے تو کوئی بھی جماعت سیاست نہیں کرسکتی، سراج الحق

لاہور (گلف آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ہر حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے بنتی ہے، اگر آج اسٹیبلشمنٹ ہاتھ اٹھالے تو ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سمیت کوئی بھی جماعت سیاست نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 82 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام اسلامی انقلاب کا آغاز ہے، جماعت اسلامی دیگر مذہبی جماعتوں سے مختلف ہے، قرآن کریم کے ہر صفحے کا یہی پیغام ہے کہ متقی اور پرہیز گار بن جاؤ، رنگ نسل کی بنیاد پر اچھائی نہیں،

تقوی کی بنیاد پر ہی افضل ہونے کی بنیاد ہے، مولانا مودودی نے حکم اللہ کہہ کر لوگوں کو اپنی طرف بلایا، برصغیر پر صدیوں سے انگریز مسلط تھے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ امت، انسانیت کو جوڑنے کی بات کی، جب پاکستان کو سیکولر بنانے کی بات ہو رہی تھی، اس وقت مولانا مودودی نے اسلامی پاکستان کی بات کی۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام بدلنا چاہتی ہے، موجودہ وقت میں بڑے چیلنجز درپیش ہیں، امیر جماعت پاکستان اس وقت استعماری قوتوں کی ہٹ لسٹ پر ہے، دنیا کو پاکستان کا وجود روز اول سے کھٹک رہا ہے، کرپٹ فیوڈلز نے ہمیشہ استعماری قوتوں کا ساتھ دیا، آج ہزاروں نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں،

ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار 75 سال تک حکومت کرنے والے ہیں، ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈھالنے کیلئے سودی نظام کو ختم کرنا ہوگا، ججز خود اعتراف کر رہے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا، انصاف بکتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دسمبر تک یہ حکمران 75 روپے فی یونٹ کرنا چاہتے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے ہر شہری کو رلایا ہے، پاکستان کا ایک دریا اڑھائی لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا لیکن کمیشن کی خاطر بیرون ممالک معاہدے کئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں