سنیل شیٹھی

بالی ووڈ فلموں کے معیار سے لوگ خوش نہیں ہیں، سنیل شیٹھی

رائے پور(گلف آن لائن) بالی ووڈاداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ جس طرح کی فلمیں آج کل بالی ووڈ میں بنائی جارہی ہے لوگ ان کے معیار سے خوش نہیں ہیں۔

رائے پور میں ایک ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ماضی میں اگرچہ ہمارے ہاں بہت اچھا کام ہوا ہے لیکن اب لوگ تھیٹر جانے کو تیار نہیں ہیں۔

ادکار سنیل شیٹھی نے اس سے قبل فلموں کی بائیکاٹ مہم کی مخالفت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ بائیکاٹ کے ذریعے ہم اپنی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں