helicopter

جنگی مشق کے دوران امریکی فوج کا جدید ترین ہیلی کاپٹر تباہ

پرتھ(ٍٍٍٍگلف آن لائن) آسٹریلیا میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شامل امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر نامعلوم وجوہات کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس میں23امریکی فوجی موجود تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شمالی جزیرے میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں میں آسٹریلیا، امریکا، انڈونیشیا، فلپائن اور مشرقی تیمور کی افواج کے 2500اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

اس فوجی مشق کے دوران امریکی فوج کا اوسپرے وی-22ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 23امریکی فوجی موجود تھے،تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام پر امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا۔ ہیلی کاپٹر سی3فوجیوں کی لاشیں برآمد ہوئی جبکہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

5زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔آسٹریلوی پولیس چیف نے میڈیا کو بتایاکہ زیادہ تر زخمی اہلکاروں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے کچھ کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جن میں سے 5کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں