bushra-bi-bi

توشہ خانہ کیس،بشری بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق خاتون اول بشری بی بی توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پیش ہوئیں۔

منگل کو بشری بی بی وکلا لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں