parliment

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس

اسلام آباد (گلف آن لائن) سینیٹ کی کمیٹی برائے ہوا بازی کو بتایا گیا کہ کوئٹہ روٹ پر مسافر زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے فلائیٹس کم ہوتی ہیں پی آئی اے بلوچستان میں ماہانہ بیس فلائٹس چلا رہی ہے پرائیوٹ ائیر لائنز کو کوئٹہ لانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا فلائی جناح کوئٹہ کی پرواز چلا رہی ہے جو خسارے میں ہے اراکین کمیٹی نے ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی کے وقت واش روم کی بری حالت پر برہمی کا اظہار کیا جس پر ایوی ایشن حکام نے عملہ صفائی کا ٹھیکہ دوسری کمپنی کو دینے کی یقین دہانی کرا دی،کمیٹی نے سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پیشین کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی ،

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں منعقد ہوا، کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ پی آئی اے مسافروں کا سامنا تاخیر سے پہنچانے لگی ہے سول ایوی ایشن کی جانب سے 52 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے دیگر ممالک اور پرائیویٹ کمپنیوں کی ائیرلائن کو 60 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا سول ایوی ایشن نے مسافروں کا بیگ آن لوڈ کرنے کے لیے 45 منٹ کا وقت مقرر کر رکھا ہے بوئنگ جہاز کا سامان آن لوڈ کرنے کے لیے 50 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے تاخیر ہونے والی فلائٹس میں حج فلائٹس کی تعداد زیادہ ہے،

حج فلائٹس میں سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا ہے ائیرپورٹ پر سٹاف کم ہونے کے باعث بھی مسافروں کا سامان تاخیر کا شکار ہوا اراکین کمیٹی نے ائیرپورٹ پر واش روم میں صفائی کی حالت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آمد اور روانگی پر واش روم کی حالت انتہائی ناگفتہ با ہے ایوی ایشن حکام نے عملہ صفائی کا ٹھیکہ دوسری کمپنی کو دینے کی یقین دہانی کرا دی کمیٹی کو پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے میں کیبن کریو کے مسائل سب سے زیادہ ہیں کیبن کریو کے لیے ہم بھرتیاں کر رہے ہیں نوجوان اور سمارٹ لوگوں کو بطور کیبن کریو بھرتی کریں گے ،

سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ جہاز میں بوڑھی خواتین سروسز فراہم کرتی ہیں جن پر ترس آتا ہے اس پر شیری رحمان نے کہا کہ خواتین بوڑھی نہیں ہوتی “ شیریں رحمان کے لقمہ پر کمیٹی میں قہقہ لگ گیا سیکرٹری ایوی ایشن نے بتایا کہ ہمیں اپنے سروس رولز کو بہتر بنا کر کیبن کریو کو بھرتا کرنا چاہیے۔اگر کوئی کیبن کریو اپنی فٹنس برقرار رکھتا ہے تو ساٹھ سال تک سروس کر سکتا ہے خواتین کے بڑھاپے پر بات کرنے پر شیریں رحمان کا پھر اعتراض کیا ،

تو سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ آپ خود جوان ہیں بڑھاپے کا اثر آپ پر نہیں ہوتا ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ کوئٹہ روٹ پر مسافر زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے فلائیٹس کم ہوتی ہیں پی آئی اے بلوچستان میں ماہانہ بیس فلائٹس چلا رہی ہے پرائیوٹ ائیر لائنز کو کوئٹہ لانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا فلائی جناح کوئٹہ کی پرواز چلا رہی ہے جو خسارے میں ہے سینیٹر عمر فاروق نے کہا کہ سیرین ائیر کی ایک مہینہ میں 19 فلائٹس کینسل ہوئی ہے ایوی ایشن حکام پراہیوٹ ائیرلائنز کو پروازیں منسوخ کرنے پر پوچھتے ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں