رانی مکھر جی

سٹریمنگ سروسز کی بجائے سینماءمیں فلم دیکھنا پسند ہے، رانی مکھر جی

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ سٹریمنگ سروسز کی بجائے سینماءمیں فلم دیکھنا پسند ہے۔

ایک انٹرویو میں رانی مکھر جی نے کہا کہ میں سٹریم سروسز کے خلاف تو نہیں مگر اس سے لوگوں میں سینماءگھروں میں جانے کا رجحان کم ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا کہ سینما ءہر وقت ہاؤس فل ہوتے تھے اور شائقین رات گئے تک وہاں فلم دیکھنے کے انتظار میں کھڑے رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر آدیتہ جب شہر میں ہوتے ہیں تو ممبئی کے یش راج فلمز سٹوڈیو میں کی سکریننگز میں شرکت کرتے ہیں اور بیرون ملک بھی پبلک تھیٹرز میں فلمیں دیکھ کر ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر اب بھی فلم دیکھنے ممبئی کے مشہور گیٹی گلیکسی تھیٹر جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں بھی سٹریمنگ سروسز کی بجائے سینماءجا کر فلم دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں