kainatimtiaz

قومی کرکٹر کائنات امتیاز نے کمنٹری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

لاہور(گلف آن لائن)قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلامیے میں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل کو حتمی شکل دی گئی جس میں قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کے علاوہ لینا عزیز، سکندر بخت، علی یونس اور شاہ فیصل کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے تین ٹی20 انٹرنیشنل 1، 3 اور 4 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 3 ون ڈے انٹرنیشنل 8، 11 اور 14 ستمبر کو ہوں گے۔واضح رہے کہ کائنات امتیاز اس سے قبل ویمن ڈومیسٹک کے ایک میچ میں مہمان کمنٹیٹرکے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں