سنی دیول

سنی دیول کا پڑھائی میں کند ذہن ہونے کا انکشاف

ممبئی (گلف آن لائن) بھارتی اداکار سنی دیول نے بچن میں پڑھائی میں دل نہ لگنے اور کند ذہن ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اپنے تازہ انٹرویو کے دوران سنی دیول نے پڑھائی میں دل نہ لگنے کی وجہ بھی بتائی اور کہا کہ وہ بچپن میں ڈسلیکسیا میں مبتلا تھے۔

سنی دیول اس وقت اپنی فلم غدر 2 کی کامیابی پر پذیرائی حاصل کرنے میں مصروف ہیں، تاہم تازہ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے بچن کی یادیں بھی تازہ کیں۔

سنی دیول کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں ڈسلیکسیا میں متبلا تھے، جس کی وجہ دے انہیں پڑھائی میں دشواری کا سامنا رہا۔واضح رہے کہ ڈسلیکسیا ایسی بیماری ہے جس میں بچوں کو سامنے لکھے الفاظ بھی ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتے۔

مذکورہ بیماری سے متعلق عامر خان کی مشہور زمانہ فلم ’تارے زمین پر‘ بھی بنائی گئی تھی جسے خوب پسند کیا گیا۔اپنے انٹرویو کے دوران سنی دیول کا کہنا تھا کہ پڑھائی میں کمزور ہونے کی وجہ سے انہیں خوب مار بھی پڑتی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ انہیں لفظوں میں گڑبڑ نظر آتی تھی اور مجھے نالائق کہا جاتا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اکثر لوگ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ عوامی اجتماع میں ٹیلی پرومپٹر کا استعمال کر لیں، لیکن میں ہمیشہ یہ مسترد کردیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ’آپ مجھے بتائیں گے کہ مجھے کیا بولنا ہی میں خود بولنے کی کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں