jan-qarbi

شمالی کوریا،روس کو ہتھیار دینے سے بازرہے، امریکہ

واشنگٹن (گلف آن لائن) امریکہ نے شمالی کوریا کو روس کو ہتھیاروں کی فروخت سے خبردار کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے روس،یوکرائن جنگ میں شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے تنازع میں روس کو ہتھیار فروخت کئے تو یہ اقدام پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرسکتا ہے۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یوکرائن اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا روس کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل کے لئے بات چیت ختم،عوامی سطح پر روس کو ہتھیار نہ دینے کے وعدے کی پاسداری کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روسی وزیر دفاع نے جولائی میں کم جانگ سے ملاقات میں انہیں ہتھیاروں کی فروخت پر راضی کرنے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں