shahbaz-sharif11

شہبازشریف کا شمالی وزیرستان اور خیبر کے اضلاع میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمحمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور خیبر کے اضلاع میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہفتہ کویہا ں جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے میجر عزیز، حوالدار منتظر شاہ اور سپاہی محمد عارف کو سلام پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ وطن کی حرمت، سلامتی اور دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا اور غازی قوم کے ہیروز ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کا مظہر ہیں، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سابق وزیر اعظم نے کوئٹہ، ہزار گنجی میں پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملے کی بھی مذمت کی ہے۔انہوں نے پولیس کے جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں