اسلام آباد (گلف آن لائن) افغانستان کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ جولائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ افغانستان سے درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں افغانستان کو42.173 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 32.79 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں افغانستان کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 31.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں افغانستان کوپاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر3.39 فیصدکی کمی ہوئی، جون میں افغانستان کو43.65ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوجولائی میں کم ہوکر42.173 ملین ڈالرہوگئی۔
دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں افغانستان سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر76.32 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی،
جولائی میں افغانستان سے درآمدات پر0.905 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جولائی میں 3.822 ملین ڈالرتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں افغانستان سے درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر100 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔