siraj-ul-haq2

جماعت اسلامی کا چاروں گورنر ہاﺅسز پر دھرنے دے کر احتجاج کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن) جماعت اسلامی نے چاروں گورنر ہاﺅسز پر دھرنے دے کر احتجاج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کل پاکستان کے عوام اور تاجر برداری نے پرامن اور کامیاب ہڑتال کی،

ہڑتال نے پیغام دیا ہے ان معاہدوں کو نہیں مانتے جو سابقہ حکومتوں نے کیے، ہمارے پڑوسی ممالک میں بجلی پاکستان سے سستی ہے، حکومت کا ارادہ ہے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے 90 روپے یونٹ کرے، بجلی کا بل آمدن سے زیادہ ہے، لوگ اپنی اشیا بیچ کر بل ادا کررہے ہیں،

جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے چاروں گورنر ہاﺅسز پر دھرنے دے کر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے مسئلے کو نان ایشو قرار دیا، لگتا ہے وزیر اعظم بے خبر ہیں یا ہمارے نہیں آئی ایم ایف کے نگران ہیں، نگران وزیر اعظم آئی ایم ایف کے ترجمان بن گئے ہیں بیان سے عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہوئی، آپ نے ایک مہینے میں بجلی، پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں مل رہی ہے،

بنگلہ دیش بھارت اور افغانستان میں بجلی سستی ہے، بنگلہ دیش میں سو یونٹ استعمال کرنے والا 3.54 روپے اور چھ سو یونٹ استعمال کرنے والا10.45 پیسے کے حساب سے بجلی کے بل دیتے ہیں۔علاوہ ازیں سراج الحق کی جانب سے کہا گیا کہ پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اور ہوشربا اضافہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے ظلم کا تسلسل ہے.

ظالم کے خلاف اور ظلم پر خاموش رہنے والے بھی اس جرم برابر کے شریک ہوں گے، عوام پرایک دفعہ پھرپٹرول بم گرادیاگیا ہے غریب عوام طویل عرصہ سے معاشی دہشت گردی کا شکار ہیں، کیا حکمران اشرافیہ اب ان سے زندہ رہنے کا حق چھین لینا چاہتی ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں