nagran-prime

وزارت اطلاعات نے سوشل میڈیا پر نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دےدیا

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین بھی ہے۔

پیر کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ٹویٹر ہینڈلر فیکٹ چیکر نے نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق جعلی خبروں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ غیر ذمہ دارانہ رویئے اور فیک نیوز کو مسترد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں