Sugar

فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

فیصل آباد (گلف آن لائن)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے،شہر اور نواح میں چینی 180سے 190روپے فی کلو فروخت ہونے لگی انتظامیہ خاموش۔

فیصل آباد میں دو روز میں چینی کی قیمت میں تقریبا 20روپے فی کلواضافہ ہواہے شہر اور نواح میں چینی 180سے 190روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے غریب شہریوں کی چیخیں نکل گئی،مزدوربے روز گار طبقہ پریشان ہوکر رہ گیا انتظامیہ نے خاموش اختیار کرلی ہے.

دوکاندار وں کا کہنا ہے کہ 177روپے کلو چینی ہمیں مل رہی رہے سستی کیسے بیچیں مہنگائی،بیروگاری اور گاہک نا ہونے کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں ملازمین کی تنخواہ دینی ہمارے لئے مشکل ہوتی جارہی ہے اور چینی کا ایکس مل ریٹ100کلو بوری 17ہزار 600روپے ہے.

نگران حکومت سے اپیل ہے کہ خدارا اشیاءخورد ونوش کی قیمتوں،مہنگائی پر فوری طور کنٹرول کیا جائے تاکہ ہم بھی سکھ کی زندگی گزارسکیں۔چینی،سبزیوں،دالوں،چکن،مٹن،بیف کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں دوکانداروں نے اشیا خورد و نوش کی قیمتوں کے من مرضی ریٹ مقرر کر لئے۔

ملک کے جاری بدترین مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا اورمیں اسوقت فیصل آباد سبزی منڈی میں موجود ہوں جہاں پر سبزیاں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں سبزیوں کی قیمتوں کے ھوالے سے بات کی جائے تو آلو،ادرک،لہسن،پھول گوبھی،بینگن،پیاز،شملہ مرچ اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں .

چینی،دالیں،چاول،چکن،بیف،مٹن بھی مہنگاہوچکاہے فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں چینی 180سے 190روپے کلو فروخت کی جاری ہے دال ماش 500سفید چنے 340،دال چنا،سپر چاول 350،چکن 520،بیف 800،مٹن 1800روپے کلو کے حساب سے فروخت جاری ہے فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں دوکانداروں نے اشیا خورد و نوش کی قیمتوں کے من مرضی ریٹ مقرر کر لئے ہیں فیصل آباد انتظامیہ اشیا خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے.

محنت کشوں کا کہنا ہے کہ چینی،دالیں،سبزیاں بھی ہماری پہنچ سے دور ہوچکی ہیں مہنگائی نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑانگران حکومت سے ہماری اپیل ہے اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں