tennis

ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک کو یو ایس اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

نیویارک (گلف آن لائن) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اورمیگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئیں۔

لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکونے پہلے سیٹ میں شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں پاﺅلش دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 راﺅنڈ میں لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو نے شاندار کارکردگی ک مظاہرہ کرتے ہوئے پاﺅلش ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگاسویٹیک کو اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو کی فتح کا سکور 6-3، 3-6 اور 1-6 رہا۔میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو کا مقابلہ میزبان ٹینس سٹار کو کو گف سے ہوگا۔امریکی کوکو گف نے ٹاپ 16 میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو 3-6، 6-3 اور 1-6 سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں